ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے آج شہری ترقی کی وزارت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران نے ایٹمی مسئلے میں کبھی بھی جھوٹ یا غلط بیانی سے کام نہیں لیا ہے اور اب بھی اس کے درپے نہیں ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کا مقصد پرامن ایٹمی ٹکنالوجی کا حصول رہا ہے اور اسی کے درپے ہے، یہ عوام کا حق ہے، لیکن ساتھ ہی ایران چاہتا ہےکہ مذاکرات کے عمل کے ذریعے باہمی مفاہمت سے ایسا نتیجہ حاصل ہو جو سب کے فائدے میں ہو۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ فریقین میں اتفاق رائے اورباہمی مفاہمت میں ہی سب کی مصلحت ہے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے مشترکہ سمجھوتے کے یہ معنی نہيں ہيں کہ ملت ایران کو پابندیوں کا خوف ہے نہیں بلکہ یہ قوم ہر حالت میں استقامت اور پائمردی کا مظاہرہ کرے گي اور وہ چيز جو حکومت کے لئے اہم ہے، عوام و انقلاب اور ملک کے قومی سلامتی کے مفادات ہیں۔ اسلامی جمہوریۂ ایران نے اسی طرح اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حکومت اس سال کو ملک میں اقتصادی رونق کا سال قرار دینے پر تاکید کرتی ہے کہا کہ اس سلسلے میں وزارت شہری ترقی بھی بااثر اداروں میں سے ایک ہے اور روزگار کی فراہمی کے مواقع اور تحول و تغیر پیدا کرسکتی ہے۔
.......
/169